جنگ بندی کے بعد غزہ کی صورت حال:
(غزہ پٹی کے رہنے والے ڈاکٹر فایز ابو شمالہ جو اسرائیلی جیلوں میں دس سال گزارنے کے بعد رہا ہوئے۔ فلسطینی قومی کونسل کے رکن، خان یونس کے سابق میئر، یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایک ممتاز فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں ، انہوں نے اس مضمون میں غزہ کی اندرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ، ان کا یہ مضمون غزہ سے شائع ہونے والا ایک عربی اخبار " فلسطین" میں شائع ہؤا ہے ۔ ) اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد غزہ پٹی میں متعدد اندرونی اور بیرونی شر پسند عناصر نے ( جو اکثر بیرونی فنڈنگ سے کام لیتے ہیں، مشکوک میڈیا کوریج حاصل کرتے ہیں، اور جنہیں اسرائیلی خفیہ اداروں کی حمایت حاصل ہے ) فلسطینی حقیقت کو مسخ کرنے اور اندرونی فساد، قبائلی اور خاندانی کشمکش پیدا کرنے کی کوشش کی ، تاکہ غزہ کے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جا سکے اور عوام کو داخلی تنازعات میں الجھایا جا سکے۔ یہ سب قابض اسرائیل کی خفیہ پالیسی ہے، جو غزہ کے حقیقی حالات کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان میں سب سے پیش پیش وہ عناصر تھے جو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے، اسرائیلی ایجنٹ اور پیسے لیکر کام کرنے والے تھے، جنہوں نے سمجھ...